واشنگٹن (این پی جی میڈیا) پریس سکرٹری وائٹ ہاوس جین ساکی کا کہنا ہے کہ ایران کو ایک بار پھر جوہری معاہدے میں شامل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جین ساکی کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے انھِیں ذمہ داری سونپ ہے کہ وہ بہترین سفارتکاری کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات دور کریں۔
انکا کہنا تھا کہ امریکا کی اپنے اتحادی ممالک کیساتھ تعلقات کی بحالی صدر جوبائیڈن کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی صدر روحانی جوہری معاہدے سے متعلق بیان دے چکے ہیں کہ اب امریکا پر منحصر کہ اگر وہ معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو ایران بھی معاہدے پر عمل کرے گا۔