SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ویب سیریز تن دیو پر ہندو کیمونٹی کے جذبات کو مجروح کرنے کا بے بنیاد الزام

ویب سیریز تن دیو پر ہندو کیمونٹی کے جذبات کو مجروح کرنے کا بے بنیاد الزام
20 January 2021 - 13:15

نیو دہلی: انتہا پسند بی جے پی حکومت فلموں اور ڈراموں میں آزادی کے نعروں سے خوفزدہ ، ویب سیریز تن دیو پر ہندو کیمونٹی کے جذبات کو مجروح کرنے کا الزام لگا کر ایف آئی آر درج کروا دی۔

انتہا پسند بی جے پی نے پورے بھارت کو یرغمال بنا لیا ، فلموں اور ڈراموں میں آزادی کے نعروں کو بھی ہندوتوا سے جوڑ دیا۔ مودی سرکار کو بھارتی فلموں اور ڈراموں میں مقبوضہ کشمیر اور کسان تحریک جیسے نعرے اور ڈائیلاگ برداشت نہ ہوئے۔

ویب سیریز کے ہدایت کار علی عباس ظفر اور مرکزی کردار سیف علی خان سمیت تمام کاسٹ کو معافی مانگنے اور کہانی میں تبدیلی پر مجبور کر دیا۔

ایک اور واقعے میں مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں مزاحیہ فنکار منور فاروقی کو ناکردہ جرم میں گرفتار کر لیا ، یکم جنوری کو اسٹیج ڈرامہ شروع ہونے سے پہلے ہی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے بیٹے اکلاویہ کور نے مشتعل ہجوم کے ساتھ اُن کو اغوا کر لیا اور پولیس نے ایف آئی آر کاٹ کر 18 دن حراست میں رکھا۔ الزام وہی کہ اسٹیج ڈرامے سے ممکنہ طور پر ہندو کیمونٹی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔