واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور ملکی صدر اپنے آخری دن مزید 73 افراد کے ليے صدارتی معافی کا اعلان کيا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مستفيد ہونے والوں ميں سب سے نماياں نام ان کے سابق مشير اسٹيو بينن کا ہے۔ ٹرمپ نے 70 افراد کی سزائيں بھی معطل کر ديں۔ ٹرمپ کی طرف سے یہ حکم نامہ منگل کی شب جاری کیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی متنازعہ شخصيات کے ليے خصوصی صدارتی معافی کا اعلان کر چکے ہيں، جن ميں ان کے سابق کيمپين مينيجر پال مينافروٹ، ان کے داماد کے والد چارلز کُشنر، مشير راجر اسٹون اور سابق نيشنل سکيورٹی ايڈوائزر مائيکل فلن شامل ہيں۔