جدہ: سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض علاقوں میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بارشوں، دھند، تیز ہواؤں، ریت کے غبار اور سمندری طوفان کا خطرہ ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے ایک ٹویٹ میں موسمی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ ٹویٹ کے مطابق تین صوبوں الجوف، شمالی حدود اور تبوک میں بارشوں کے ساتھ ساتھ دھند اور برف باری دیکھی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ تبوک، الجوف، شمالی حدود، حائل اور القصیم میں تند و تیز ہوائیں چلنے اور گرد و غبار کی آندھی اور سمندری طوفان کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حدّ نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے۔
تبوک، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ صوبوں کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ سمندری موجوں میں طغیانی کا امکان ہے۔