بیجنگ (این پی جی میڈیا)آن لائن شاپنگ کمپنی علی بابا کے مالک اور چین کی سب سے زیادہ قابل شناخت کاروباری شخصیت جیک ما تین ماہ بعد منظرعام پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیک ما نے اساتذہ کی ایک سالانہ تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد ملاقات کریں گے۔
جیک ما ماضی میں انگریزی کے ٹیچر رہ چکے جیک ماہ اکتوبر سے چین کے ریگولیٹری نظام کے خلاف بیان دینے پر پراسرار طور پر غائب تھے۔
Ma, who used to be an English teacher and founder of #Alibaba, also gives wishes to village teachers via a video on Wednesday, saying usually the activity is held in Sanya in southern Hainan but this year, due to #Covid19 it has to be done via video conference. pic.twitter.com/yfi7oPB5Sb
— Qingqing_Chen (@qingqingparis) January 20, 2021
وہ اس ٹی وی شو کی آخری قسط میں بھی نہیں نظر آئے جس میں انہوں نے بطور جج شریک ہونا تھا۔ ریگولیٹری نظام کے افسران کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے علی بابا کے آنٹ گروپ کے 37 ارب ڈالر کا خسارہ بھی ہوا تھا۔
جیک ما نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی ریگولیٹرز اور ریاستی بینکوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس کے بعد سے وہ منظرعام سےغائب ہیں۔
ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی تھی، حالانکہ وہ باقاعدگی سے روزانہ متعدد ٹویٹس کیا کرتے تھے۔