SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

پاکستان میں کورونا سے مزید 48 اموات،1ہزار772نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 48 اموات،1ہزار772نئے کیسز رپورٹ
20 January 2021 - 6:50

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 48 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 772 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا 4 لاکھ 78 ہزار 517 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 163 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 304، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889، بلوچستان میں 18 ہزار 640، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 476 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 799، اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 245 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔