SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

میلانیا ٹرمپ نے امریکیوں کو پُرامن اور متحد رہنے کی اپیل کر دی

میلانیا ٹرمپ نے امریکیوں کو پُرامن اور متحد رہنے کی اپیل کر دی
20 January 2021 - 4:41

نیویارک: امریکی خاتون اؤل میلانیا ٹرمپ نے اپنے الوداعی ویڈیو بیان میں امریکیوں سے پُر امن اور متحد رہنے کی اپیل کی۔

تفصیلات کے مطابق جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے صدر ٹرمپ اور ان کی فیملی کی ذاتی اشیا ، فلوریڈا میں مار آلگو رہائش گاہ منتقل کر دی گئی ہے۔ امریکی صدر حلف برداری تقریب سے قبل ، فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ روانہ ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ روایت کو توڑتے ہوئے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نئے صدر کو وائٹ ہاؤس میں ویلکم نہیں کریں گے۔

ادھر جو بائیڈن دنیا کے طاقتور ترین ملک امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے۔ نومنتخب امریکی صدر حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات پر کیپٹل ہل کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ مشکوک رویے پر نیشنل گارڈ کے 12 اہلکار حلف برداری تقریب سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔