SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

برسبین ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو چاروں شانے چیت کر دیا

برسبین ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو چاروں شانے چیت کر دیا
19 January 2021 - 11:12

برسبین ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو چاروں شانے چیت کرتے ہوئے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔
تفصیلات کے مطابق چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
آسٹریلوی باؤلرز اچھی بولنگ کرنے میں ناکام رہے جبکہ بھارتی بلے بازوں نے جم کر کھیل کا مظاہرہ کیا، شُب مین گل 91 رنز بنائے، پجارا نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کے وکٹ کیپر رشبھ پنٹ کی بیٹنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا ، انہوں نے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کو 328 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 369 رنز اور دوسری اننگز میں 294 رنز بنائے جبکہ بھارت نے پہلی اننگز میں 336 رنز سکور کیے اور دوسری اننگز میں ساتھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 329 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔