SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

جمائما گولڈ سمتھ کا ’معاشقہ‘ منظر عام پر آگیا، زندگی میں شوبز سٹار کی انٹری

جمائما گولڈ سمتھ کا ’معاشقہ‘ منظر عام پر آگیا، زندگی میں شوبز سٹار کی انٹری
17 January 2021 - 13:01

لندن: برطانیہ کے سر جیمز گولڈ سمتھ کی صاحبزادی جمائما گولڈ سمتھ کا معاشقہ منظر عام پر آگیا اور ان کی زندگی میں شوبز سٹار کی انٹری ہوگئی۔

برطانوی میڈیا پر ٹی وی سیریز ‘کراؤن’ کے مصنف ، 57 سالہ پیٹر مارگن اور جمائما گولڈ اسمتھ کے درمیان محبت کی خبریں گرم ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں رواں سال کے آغاز سے ایک دوسرے سے مل رہے ہیں ۔ 46 سالہ جمائما اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہونگی۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام لکھتے ہوئے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی ہے، جسے شیکھر کپور ڈائیریکٹ کر رہے ہیں۔ سجل علی نے اپنے اس بین الاقوامی پراجیکٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خود کچھ نہیں بتایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔