گوجرہ(این پی جی میڈیا)صوبہ پنجاب کے شہر گوجرہ میں انوکھا جنازہ ،ایک شخص کی بینڈ باجوں کی گونج میں تدفین ،رشتہ داروں نے پھولوں کی پتیاںنچھاور کر تے ہو ئے نوٹوں کی ویلیں بھی کروائیں جبکہ ساجرا ماجراشہریوں کی بڑی تعداد نے دیکھااور لوگ انوکھا جنازہ دیکھ کرحیرت زدہ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہ کالونی گوجرہ کا رہائشی ٹھیکیدارسردارمغل انتقال کر گیا جس کا کبوترانوالہ قبرستان میں نماز جنازہ ادا کیاگیا۔
بعدازاں اس کی میت کو بینڈ باجوں کے ساتھ اس کے اپنے رقبہ چک نمبر363ج ب میں لے جایاگیاجہاں بینڈ باجا بجتا رہااور اس کے رشتہ دار نوٹوں کی ویلیں کرواتے رہے اور ذاتی اراضی میں دفن کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق سردارمغل نے اپنے مرشد کی ہدایت کے مطابق بینڈ باجوں سے تدفین کر نے کی وصیت کی تھی ۔ بعدازاں سارے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔