SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

یاسین ملک نہ ڈرے تھے،نہ ڈرے ہیں اور نہ کبھی ڈریں گے:مشعال ملک

یاسین ملک نہ ڈرے تھے،نہ ڈرے ہیں اور نہ کبھی ڈریں گے:مشعال ملک
16 January 2021 - 9:53

اسلام آباد : ياسين ملک کی اہليہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مودی سمجھتا ہوگا کہ ان سے یاسین ملک ڈر جائے گا،مگر یہ یاد رکھیں کہ یاسین ملک ڈرا تھا نہ ڈرا ہے نہ ڈرے گا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کمشیر پر بحث پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی بات سے بھارت شکست ظاہر ہوتی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر آوازیں اٹھنا بھارت کی ہار ہے۔
یاسین ملک کیخلاف 30 سال پرانا کیس کھول دیا گیا۔ مودی سمجھتا ہوگا کہ اِس سے یاسین ملک ڈر جائے گا۔ یاسین ملک ڈرا تھا نہ ڈرا ہے نہ ڈرے گا۔ انشاء اللہ ایک دن آئے گا جب کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی۔