SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ٹاور آف لندن سے ایک اور کوا غائب، بدشگونی کی افواہیں پھیلنے لگیں

ٹاور آف لندن سے ایک اور کوا غائب، بدشگونی کی افواہیں پھیلنے لگیں
16 January 2021 - 9:31

لندن: برطانیہ کی قدیم ترین تریخی عمارت ٹاور آف لندن میں ایک اور کوے کی کمی کے بعد ملک میں بدشگونی کی افواہیں سمیت طرح طرح کی باتیں پھیلنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسے برطانیہ میں پائی جانے والی توہم پرستی کہہ لیں یا برطانیہ کی روایت۔ ٹاور آف لندن میں ہر وقت کم سے کم 7 کووں کی موجودگی برطانوی تاج کیلئے بہترین ہے۔

اس کے برعکس اگر ٹاور آف لندن میں اگر 6 یا 7 سے کم ہونگے تو یہ برطانوی تاک کیلئے بڑا خطرہ سمجھا جائے گا۔

اب جبکہ اس تاریخی عمارت میں کوے کم ہوتے جارہے ہیں تو کہا جارہا ہے کہ ایسے میں برطانوی تاج ٹوٹنے کا خطرسر پر منڈلانے لگا ہے۔

ٹاور کے ماسٹر کے مطابق عمارت سے کوے کم ہونے لگے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو برطانوی تخت کو بڑا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں یہ روایت سترھویں صدی سے برطانوی بادشاہ چارلس دوئم کے وقت سے چلی آرہی ہے۔