SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

امریکی اداکارہ جسیکا کیمپبل 38سال کی عمر میں چل بسیں

امریکی اداکارہ جسیکا کیمپبل 38سال کی عمر میں چل بسیں
16 January 2021 - 6:46

نیویارک :ہالی ووڈ اداکارہ جسیکا کیمپبل چل بسیں38سال کی عمر میں چل بسیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘الیکشن سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ جسیکا کیمپبل کے گھر والوں نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جسیکا کیمپبل 29 دسمبر کو پورٹ لینڈ میں انتقال کر گئی تھیں۔

یاد رہے کہ جسیکا کیمپبل نے اپنے کیریئر کا آغاز 1992 میں فلم ‘بیسٹ انٹرسٹ آف دی چلڈرن سے کیا، بعد ازاں 1999 میں انہوں نے فلم ‘الیکشن میں اداکاری کر کے کافی شہرت حاصل کی تھی۔

امریکی اداکارہ نے اداکاری کے کیرئیر کو چھوڑ کر نیچروپیتھک سرجن بننے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کے گھر والوں کے مطابق دوران پریکٹس وہ ایک مریض کو دیکھ کر چل بسیں۔