SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

انڈونیشیا میں خطرناک زلزلہ، اموات کی تعداد مزید بڑھ گئی

انڈونیشیا میں خطرناک زلزلہ، اموات کی تعداد مزید بڑھ گئی
16 January 2021 - 6:04

جکارتہ: انڈونیشیا میں خطرناک زلزلے سے چالیس سے زائد افراد جان سے چلے گئے جبکہ 8 سو زخمی اور کوئی 15 ہزار بے گھر ہوئے ہیں، کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صوبے سلاویسی میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

ادھر ریسکیو حکام نے لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دو بج کر اٹھارہ منٹ پر آیا تھا ، جس کا مرکز ممجو سے چھتیس کلو میٹر دور جنوب اور گہرائی اٹھارہ کلو میٹر تھی۔

انڈونیشیائی حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کی شدت اتنی تیز تھی کہ عمارتیں ہل کر رہ گئی ، کئی عمارتیں گرنے کی اطلاعات ہیں۔

انڈونیشیائی حکام کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔