لاہور: ملک بھر میں عالمی وبا کے مہلک وار جاری ہیں ، مزید 45 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار ، 432 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 5 لاکھ ، 16 ہزار ، 770 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 4 لاکھ 72 ہزار 99 مریض وبا کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں وبا کے جان لیوا وار جاری ہیں ، اب تک متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 43 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ 14 ہزار 8 سو سے زائد مزید افراد وائرس سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 20 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
نیپال نے ملک میں ہنگامی طور پر استعمال کے لیے ایسٹرازینیکا کی کووی شیلڈ ویکسین کی منظوری دیدی ہے۔ جبکہ آذربائیجان میں ویکسین کا عمل آگلے ہفتے شروع ہو رہا ہے۔
ادھر ملائیشیا میں وبا کے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں یکم اگست تک کے لیے ایمرجنسی نافذ ہے۔ جبکہ لبنان میں عالمی وبا بے قابو ہونے پر فوج نے 25 جنوری تک کے لیے ملک کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے۔