SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ویوو نے نیا فون Y51s پاکستان میں متعارف کروا دیا

ویوو نے نیا فون Y51s پاکستان میں متعارف کروا دیا
15 January 2021 - 16:10

لاہور(این پی جی میڈیا)سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں اپنی وائے سیریز میں ایک بہترین فون vivo Y51s کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس فون کی نمایاں خصوصیات میں 8 گیگا بائیٹ ریم اور 128 گیگا بائیٹ کی بڑی سٹوریج، 48 میگا پکزل کا بہترین کیمرہ اور 18W کی تیز ترین چارجنگ سے مزین ایک بڑی 5000 ملی ایمپئیر اؐور کی بیٹری شامل ہیں۔

ویوو کی وائے سیریز ہمیشہ سے نوجوان نسل میں کافی مقبول رہی ہے اور اسے نئے فون میں بھی ایسے فیچرز کو شامل کیا گیا ہے جو پاکستان کے نوجوانوں کے من پسند ہوں۔خاص کر کیمرہ کے حوالے سے فون میں نائیٹ موڈ، فلٹرز اور نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا گیا ہے۔

فون میں موجود 48 میگا پکزل کے ٹرپل کیمرہ کی بدولت صارفین دن ہو یا رات، بہترین کوالٹی کی صاف تصاویر اتار سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ فون میں موجود سپر وائیڈ اینگل، سپر میکرو اور سپر نائیٹ موڈ ہر طرح کی تصاویر اتارنے کے لیے موزوں ترین ہیں۔ Y51s کا ویڈیو کیمرہ بھی EIS سے مزین ہے، جسکی بدولت ویڈیوز کوUltra-stable طریقے سے ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ فون میں سامنے کی جانب 16 میگا پکزل کیمرہ نصب ہے جو سپر نائیٹ سیلفی سے مزین ہے اور کم روشنی میں بھی اچھی تصاویر اتارنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

Y51s میں 8 گیگا بائیٹ کی ریم اور 128 گیگا بائیٹ کی بڑی سٹوریج کو شامل کیا گیا ہے، فون میں کوالکام کا بہترین پراسیسر بھی نصب ہے تاکہ صارفین تمام ایپلی کیشنز اور گیمز کو باآسانی چلا سکیں۔ Y51s کی بڑی 5000 ملی ایمپئیر آور کی بیٹری اور 18W کی تیز ترین چارجنگ فون کو منٹوں میں ہی چارج کر دیتی ہے۔
تصاویر کے ساتھ ساتھ فون میں موجود سپر آڈیو آپ کو آواز کے لیے بھی آڈیو بوسٹر کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اسکا فل ویوو ڈسپلے ایچ ڈی ریزولیوشن فراہم کرتا ہے اور سائیڈ پر موجود فنگر پرنٹ سکینر تیزی سے فون کو ان لاک کردیتا ہے۔

ویوو کا نیا Y51s اس وقت پاکستان بھر میں 39,999روپے کی قیمت میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور اس میں دو رنگ Titanium Sapphire اور Crystal Symphonyپیش کیے گئے ہیں۔ فون کو 16 جنوری 2021 کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ویوو کی جانب سے Y51s کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔