لاہور:سابقہ اداکارہ اور پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دینے والی نور بخاری نے کہا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی سے ان کا رشتہ ماں سے بڑھ کر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ اداکارہ نے چند سال قبل شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دیا تھا اور وہ اپنے اس روحانی سفر میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی سے رہنمائی حاصل کرتی رہی ہیں۔
اب حال ہی میں نور بخاری نے اپنے اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے درمیان تعلق کے حوالے سے بتایا ہے۔
سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران نور بخاری کے ایک مداح نے سال کیا کہ ’آپ کا وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کیسا رشتہ ہے؟ میں ایک روحانی شخصیت ہونے کے ناطے ان کی عزت کرتی ہوں‘۔
نور بخاری نے مداح کے اس سوال کا جواب دیا اور بتایا کہ ‘خاتون اوّل بشریٰ بی بی میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں‘۔
خیال رہے کہ نور بخاری نے ولی حامد خان سے طلاق کے بعد اپنے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی ہے جن سے ان کی بیٹی پیدا ہوئی۔