ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کے کیمپ میں آتشزدگی کے نتیجے میں500 جھونپڑیاں خاکسترہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 10 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب پناہ گزین کمشنر کے مطابق جھونپڑیاں بانسوں سے بنی ہوئی تھیں جو جل کر راکھ بن گئی ہیں۔ شبہ ہے کہ آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی ہے۔