SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بالی ووڈ اداکارہ شمع سکندر کی بولڈ تصویروں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا

بالی ووڈ اداکارہ شمع سکندر کی بولڈ تصویروں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا
15 January 2021 - 8:24

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ شمع سکندر ان دنوں مسلسل انسٹا گرام پر اپنی بولڈ تصویریں شیئر کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اپنی ان بولڈ تصویروں سے شمع سکندر مسلسل خبروں میں جگہ بنارہی ہیں۔

 

گزشتہ کچھ دنوں سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ان کی کچھ تصویریں اس وقت انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ شمع سکندر ان دنوں دبئی میں ہیں اور وہ وہاں سےمسلسل اپنی تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔

اتنا ہی نہیں، ان کے چاہنے والوں کو ان کی یہ ساری تصویریں بے حد پسند بھی آرہی ہیں۔ انسٹا گرام پر شمع سکندر کی ان تصویروں پر لوگ مسلسل کمنٹس کر کے ان کی خوبصورتی کی کافی تعریف بھی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

شمع سکندر اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انسٹا گرام کے ذریعہ شمع سکندر ہمیشہ اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں۔ انسٹا گرام پر شمع سکندر کو 20 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔شمع سکندر بکنی میں اکثر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ ان کے اس ہاٹ انداز کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی ہمیشہ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ شمع سکندر سب سے پہلے 1998 میں ریلیز ہوئی فلم پریم اگن میں نظر آئی تھیں۔ وہ عامر خان کی فلم ’من‘ میں بھی نظر آچکی ہیں۔ آخری بار شمع سکندر کو سال 2019 میں ریلیز ہوئی ان کی فلم ’بائپاس’ میں دیکھا گیا تھا۔ شمع سکندر کئی ڈانس ریئلٹی شوز، ویب سیریز اور میوزک ویڈیو میں بھی نظر آچکی ہیں۔

انہوں نے کئی اعزاز بھی اپنے نام کئے ہیں۔شمع سکندر نے ٹی وی سیریلیس میں بھی کام کیا ہے۔ وہ سب سے پہلے 2003 میں یہ ہے میری لائف شو میں نظر آچکی ہیں۔ شمع سکندر سی آئی ڈی، من میں ہے اعتماد اور بال ویر میں بھی نظر آچکی ہیں۔