SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، اموات کی تعداد 34 ہوگئ

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، اموات کی تعداد 34 ہوگئ
15 January 2021 - 7:36

جکارتہ: انڈونیشیا میں آنیوالے تباہ کن زلزلے کی نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں تعداد 34 ہو گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ بہت سی عمارتیں اور پل تباہ زمین بوس ہوگئے۔

دوسری جانب بجلی اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کے باعث بہت سی ہسپتال کی عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئیں۔

ہسپتالوں کی عمارتیں تباہ ہونے سے کئی مریض اور طبی عملہ بھی ملبےتلے دب گیا۔