SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بحرین کے نامور باڈی بلڈر سمیع الحداد قطری سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار

بحرین کے نامور باڈی بلڈر سمیع الحداد قطری سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار
14 January 2021 - 14:04

دبئی (این پی جی میڈیا) بحرین کی اولمپک کمیٹی (اے این او سی) نے ہمسایہ ملک قطر میں زیر حراست باڈی بلڈر سمیع الحداد کی رہائی کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں، الحداد کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر قطری حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بحرینی اولمپک کمیٹی نے قطر میں زیرحراست اپنے باڈی بلڈر سمیع الحداد کی رہائی کے لیے کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔

عرب نیوز نے بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ الحداد کو رواں سال کے آغاز پر 8 جنوری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بحرین کی سمندری حدود میں مچھلیوں کا شکار کررہے تھے۔

بحرین نے قطری کوسٹ گارڈز کی جانب سے باڈی بلڈر سمیع الحداد کو ان کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر نے سمیع الحداد اور بحرین کے مچھیروں پر قطری سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے ہیں۔

واضح رہے کہ باڈی بلڈر و چیمپئن سمیع الحداد نے 2016ء میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس (آئی ایف بی بی) موزولانی پرو کلاسک اور2018ء میں ہونے والے آئی ایف بی بی پروسپین مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔