SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

امریکا میں ستر سال بعد کسی خاتون کو سزائے موت

امریکا میں ستر سال بعد کسی خاتون کو سزائے موت
13 January 2021 - 9:43

واشنگٹن: امریکا میں ستر دہائیوں کے بعد کسی خاتون کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موت کی سزا پانے والی لیزا مونٹگومیری نامی خاتون ایک حاملہ خاتون کو گلا گھونٹ کرمارنے اور بچہ چھیننے کے جرم میں قصور وار ٹھہرائی گئی تھی۔

لیزا مونٹگومیری کو انڈیانا کی ٹیرے ہوٹ جیل کمپلکس میں مہلک انجیکشن لگا سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد کیا گیا۔

لیزا مونٹگومیری مہلک انجیکشن دے کر سزائے موت پانے والی گیارہویں قیدی تھیں۔

یہ سزا وفاقی عدلیہ کی متفقہ تجویز کردہ اور میسوری کے مغربی ضلعے کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کو مدنظر رکھ کر دی گئی ہے۔

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے سزائے موت دینے کی درخواست کے بعد ملزم کی ذہنی حالت پر شکوک کے باوجود چند گھنٹے قبل ہی لیزا مونٹمگری کو سزائے موت دینے کے طریقے کی اجازت دی تھی۔