SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوگا ، وہ جب چاہیں گے واپس آئیں گے: یوسف رضا گیلانی

نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوگا ، وہ جب چاہیں گے واپس آئیں گے: یوسف رضا گیلانی
13 January 2021 - 9:11

اسلام آباد :سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی باتیں سیاسی ہیں۔پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوگا اور نوازشریف جب چاہیں گے واپس آئیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے گئے ہیں۔ان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی باتیں سیاسی ہیں۔پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوگا اور نوازشریف جب چاہیں گے واپس آئیں گے۔

سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا پی ڈی ایم میں جو بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ متفقہ ہوتے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن میں جانے کے لیے مشاورت ہوئی، پیپلز پارٹی کی جانب سے رائے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بھی فورم خالی نہیں چھوڑیں گے، چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر، سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت گرانا یا نہ گرانا عوام کا اختیار ہے، استعفوں کا آپشن آخری ہوگا۔سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں کسی بیوروکریٹ نے ر ولز بنائے ہوں گے تو میں نے منظوری دی ہو گی۔