کوالالمپور: اہم ترین اسلامی ملک ملائیشیا میں کرونا کے پھیلاو کے باعث ایمرجنسی نافذ جبکہ پارلیمنٹ کو معطل کردیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک میں کرونا کیسز بڑھنے پر ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ نے ملائیشین وزیراعظم محی الدین یسین کی درخواست پرایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا جو رواں برس یکم اگست تک جاری رہے گی۔
ملائیشیا کے بادشاہ نے ایمرجنسی کے نفاذ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو بھی معطل کردیا ہے۔
یکم اگست تک اگر کرونا کیسز میں کمی واقع نہ ہونے پر ایمرجنسی کی میعاد میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
اس دوران ملک میں عام انتخابات منعقد نہیں کرائے جا سکیں گے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے حکومت کا تختہ نہیں الٹا اور نہ ہی ملک میں کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دورانِ ایمرجنسی اقتداران کی سول حکومت کے ہاتھ میں ہی رہے گا۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کو وزیراعظم کی کابینہ اور پارلیمنٹ میں کمزور پڑتی گرفت بتایا ہے اور فیصلے کے خلاف مظاہروں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔