واشنگٹن: امریکی خفیہ انجنسیوں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ جوبائیڈن کی تقری حلف برداری کے دوران پورے ملک میں پرتشدد ہنگاموں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں نئے امریکی صدر کی تقریب حلف برداری سے قبل ہی سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ہل میں ہونیوالے ہنگاموں کے بعد بھی ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریب حلف برداری کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امریکا کی تمام ریاستوں میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔
یادگار واشنگٹن کو بھی 24 جنوری تک عام عوام کیلئے بند کردیاگیا ہے۔ سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہےکہ امریکی دارالحکومت میں امن و امان کو بحال رکھنےکیلئے نیشنل کی گارڈر کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کیپیٹل ہل میں واقع کیپیٹل بلڈنگ اور نیشنل ہال کے درمیان کی جائے گی۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں چند دن قبل صدر ٹرمپ کے حامیوں نے پر تشدد ہنگاموں کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔