SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سعودی ولی عہد کا آلودگی سے پاک نیا شہر بسانے کا اعلان

سعودی ولی عہد کا آلودگی سے پاک نیا شہر بسانے کا اعلان
11 January 2021 - 12:30

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم میں کاربن فری شہر کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس منصوبے سے تین لاکھ سے زائد نوکریاں قائم ہوں گی اور یہ جدید ترین اور ماحول دوست شہر ہوگا۔
بیان میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ کہ ’دا لائن 170 کلومیٹر پر محیط ہائپر سے مربوط ایک نئی پٹی ہوگی۔ اس کو فطرت کے عین مطابق ڈیزائن کیا جائے گا اور اس میں گاڑیاں اور شاہراہیں نہیں ہوں گی بلکہ وہاں کمیونٹیوں کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے آراستہ اور ہم آہنگ کیا جائے گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اس کی اس کی بدولت وہاں کے مکین اور کاروباریوں کو اپنا معیارِ زندگی بلند کرنے کے مواقع میسر ہوں گے۔
’دا لائن‘ کا منصوبہ بھی نیوم اور سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ اس سے ملازمتوں کے تین لاکھ 80 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کی بدولت سعودی عرب کی مجموی قومی پیداوار(جی ڈی پی) میں 2030 تک 180 ارب ریال (48 ارب ڈالر) کا اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا صنعتی انقلاب کے بعد شہروں نے لوگوں پر گاڑیوں، مشینوں اور فیکٹریوں کو ترجیح دینا شروع کردیا اور اب جن شہروں کا دنیا کے جدید ترین شہر کہا جاتا ہے وہاں لوگ اپنی زندگیوں کے سالہا سال سفر میں گزار دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’2050 تک ان کے سفر کا دورانیہ دُگنا ہو جائے گا اور کاربن گیسوں کے اخراج میں اضافے اور سمندر کی سطح بلند ہونے کے بعد ایک ارب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑے گا۔تب تک 90 فیصد افراد آلودہ فضا میں زندگیاں گزار رہے ہوں گے۔