SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

جوبائیڈن نے نئی کابینہ کیلیے نام فائنل کر لیے

جوبائیڈن نے نئی کابینہ کیلیے نام فائنل کر لیے
11 January 2021 - 12:20

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے نئی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدرجوبائیڈن نے نئی کابینہ کے لیے ناموں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے۔
اس حوالے سے جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان کےنام فائنل کرلیے ہیں، کابینہ کےارکان میں بےحدٹیلنٹ ہےجس پرفخرہے۔
کانگریس کی جانب سے جوبائیڈن کے صدر منتخب ہونے کی توثیق کیے جانے کے بعد نومنتخب صدر 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
نومنتخب صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ ملک کےلیےشرمندگی کاباعث ہیں ٹرمپ کانئی انتظامیہ کی افتتاحی تقریب میں نہ آنےکافیصلہ اچھاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلےہی کہاتھاکہ ڈونلڈٹرمپ افتتاحی تقریب میں نہیں آئیں گے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نائب صدر مائیک پنس حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جوبائیڈن کی کامیابی کا اعلان کرنے پر ٹرمپ اپنے مخلص اور قریبی ساتھی مائیک پنس نے ناراض ہیں ۔