لاہور: اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سیشن کورٹ لاہور میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے، اسد خٹک سے خلع لے رکھی ہے اور بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ہے۔
View this post on Instagram
وینا ملک کا کہنا تھا کہ سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے میری شہرت متاثر کررہا ہے، اسد خٹک مجھے بلیک میل کرنے کے لیے مجھ پر الزامات عائد کررہا ہے۔
View this post on Instagram
وینا ملک نے درخواست کی کہ عدالت اسد خٹک کو مجھے سو کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔