شکاگو: امریکی ریاست شکاگو میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک اور چار افراد کو زخمی کردیا۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈیوڈ بران کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت جیسن نائٹینگل کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس سے جھڑپ میں مارا گیا ۔ تاہم اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔
شکاگو ٹریبون کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 1.50 بجے پیش آیا جب مشتبہ شخص نے شکاگو یونیورسٹی میں 30 سالہ طالب علم کو گیراج میں گھس کر گولی مار دی، وہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے ۔
دوسری جانب امریکہ کے نومنتخب صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ ارکان کے نام فائنل کرلئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میری کابینہ کے ارکان میں بے حد ٹیلنٹ ہے، جس پر فخر ہے۔
I am proud that we have finished naming the members of our Cabinet.
It’s a Cabinet that looks like America and taps into the full range of talents we have in our nation. pic.twitter.com/DTX53k7sUx
— Joe Biden (@JoeBiden) January 10, 2021
انہوں نے کہا کہ میری کابینہ باصلاحیت 24 مرد و خواتین پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کی تقریب رواں ماہ جنوری کی 20 تاریخ کو ہوگی۔