کراچی:جنوبی افریقہ روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے.
سکواڈ کی 17 کھلاڑیوں سمیت 24 ارکان کی ٹیسٹنگ نتائج منفی آنے پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کل جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن روانہ ہوگی۔
South Africa-bound women’s national team clear pre-departure Covid-19 testing
More: https://t.co/ESGPRHDEjV#SAWvPAKW #BackOurGirls pic.twitter.com/8cf3ImxAnE
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 10, 2021
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کلیئر ہو گئے ہیں۔
سکواڈ کی سترہ کھلاڑیوں سمیت 24 ارکان کی ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کل جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن روانہ ہوگی۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم دورے کے دوران تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔