نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے رہنما نے بھارتی وزیراعظم کو غلیظ شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے پرندوں کو کھانا کھلانے کی وجہ سے ایویئن فلو پھیلا ہے۔
ٹویٹر پر آج صبح ایس پی رہنما نے وزیر اعظم کی اپنی 7 لوک کلیان مارگ رہائش گاہ پر مور کی شکل میں ایک تصویر شائع کی جس کے عنوان میں انہوں نے تنز بھرے انداز میں لکھا کہ “اس شخص کے ساتھ کیا کرنا ہے؟ اس نے غریب پرندوں کو کھانا کھلایا اور وہ ساتھ ہی ایویئن فلو سے ختم ہوگئے۔”
इस व्यक्ति का क्या करें? पक्षियों को दाना खिलाया तो बर्ड फ्लू की चपेट में आ गए बेचारे। pic.twitter.com/mPWcHCnXzj
— I.P. Singh (@IPSinghSp) January 8, 2021
وزیراعظم مودی کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم ایک غلیظ شخص ہیں۔
متعدد ریاستوں میں برڈ فلو کے واقعات کی اطلاع ملی ہے کیونکہ مرکزی حکومت قومی دارالحکومت میں انسانوں میں فلو کے پھیلاؤ کی نگرانی کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
اب تک ایویئن فلو پھیلنے کی اطلاع چار ریاستوں کیرالہ، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، اور راجستھان کے 12 ضلعوں سے ملی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ برڈ فلو کا معاملہ بہت سنگین ہے، تاہم بی جے پی حکومت اسے ہلکا لے رہی ہے۔
ایس پی رہنما نے مزید کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی کو مینڈیٹ وزیراعظم مودی کی وجہ سے ملا ہے نہ کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی وجہ سے۔ لہذا جب بھی کوئی مسئلہ ہوگا تو وزیر اعظم کی طرف ہی انگلیاں اٹھائی جائیں گی۔
انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برڈ فلو پورے ملک میں ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے اور ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی تیاری نہیں کی ہے۔
اس کے علاوہ بہت ساری ریاستیں ہائی الرٹ ہیں اور مرکز نے کیرالہ، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش کے برڈ فلو سے متاثرہ علاقوں میں کثیر الشعبہ ٹیمیں متعین کی ہیں۔
واضح رہے یہ وباء 30 ستمبر 2020 کو بھارت کو اس بیماری سے پاک قرار دینے کے چند ماہ بعد ہی سامنے آئی ہے۔