بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ‘ٹام اینڈ جیری’ سلور اسکرین پر دھوم مچائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور بلی اور چوہے کی شرارتوں، دوستی اور دشمنی سے بھرپور کارٹون سیریز ٹام اینڈ جیری اب بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہے۔
عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں نظام زندگی تھم سی گئی تھی اور لاک ڈائون کے باعث تفریح کی بھی سہولیات متاثر ہوئی تھیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سنیما گھر بند تھے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔لیکن اب ”ٹام اینڈ جیری“کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ یہ 11 فروری 2021 کو بڑی اسکرین پر نظر آئینگے۔
اس فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ سال نومبر میں جاری کیا گیا تھا فلم کے ٹریلر کے مطابق جیری ایک ہوٹل میں رہنے کا فیصلہ کرتا ہے جس میں شادی کی شاندار تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ جیری کی موجودگی کا پتا لگنے کے بعد اسے ہوٹل سے باہر نکالنے کے لئے ہوٹل کی انتظامیہ ٹام کی خدمات لینے کا فیصلہ کرتی ہے۔