SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

انسانیت سے عاری اپوزیشن المیوں پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی: شبلی فراز

انسانیت سے عاری اپوزیشن المیوں پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی: شبلی فراز
08 January 2021 - 18:50

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ انسانیت سے عاری اپوزیشن المیوں پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان ہی لوگوں کیلئے استعمال کیا جو ہر موقع پر سیاست کرتے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم مظلوموں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں، متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔

اس قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے وزیراعظم کے سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کے حوالے سے بیان پر کڑی تنقید کی تھی ، مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج فرعونیت کا ثبوت دیا،ان کی آنا اور تکبر انہیں آج کوئٹہ نہیں جانے دے رہا،اگر تکبر کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ عمران خان جیسا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے لوگ صرف وزیر اعظم کی جانب سے ہمدردی کا ہاتھ چاہتے ہیں،اور یہاں عمران خان کہتا ہے کہ ہزارہ برادری کے لوگ مجھے بلیک میل کررہے ہیں،وزیراعظم نے بے حسی اور انسانیت سے عاری باتیں کیں،پوری دنیا میں کسی بھی ملک میں کوئی ایسا سانحہ ہو تو ملک کا سربراہ سب سے پہلے پہنچتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان آج لاشوں کے ساتھ زد لگا کربیٹھیں ہیں،عمران خان نے آج فرعونیت کا ثبوت دیا،خود کہتے ہیں کہ ملک کا سربراہ والد کی طرح ہوتا ہے،عمران خان کے گھر میں ایسے واقعہ ہو تو کیا وہ اپنے بچوں کو بلیک میلرز کہیں گے ؟

مریم نواز نے کہا کہ ان  کی نااہلی کی وجہ سے  وہاں پر دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا، گزشتہ 6روز سے قوم کی مائیں ،بہنیں  حکمران کا انتظار کررہے ہیں،کچھ متاثرہ خواتین نےکہاکہ اب انکے گھرمیں کوئی مردنہیں جوجنازوں کوکاندھادے،ہزارہ برادری نے کہا ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے،صرف یہ کہ حکمران آکر صرف ہمارے زخموں پر مرہم رکھیں۔ ایک چھوٹی سی بچی صرف یہ کہہ رہی تھی کہ آپ آجائیں تاکہ ہم شہدا کو دفنا دیں۔