SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ٹرمپ کی صدارت کو خطرہ، مواخذے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

ٹرمپ کی صدارت کو خطرہ، مواخذے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
08 January 2021 - 9:35

کیپیٹل ہل پرحملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے آوازیں بلند ہونے لگیں۔ ٹرمپ کی برطرفی کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا۔

امریکی ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی سمیت کانگریس کے 100 سے زائد ارکان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی مدت صدارت ختم ہونے میں ابھی 17 روز باقی ہیں تو دوسری جانب نینسی پلوسی نے امریکی قانون کا سہارا لیتے ہوئے ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کرتے ہوئِے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ کے ساتھی 25ویں آئینی ترمیم پر کے ساتھ کارروائی کا آغاز نہیں کرتے تو پھر ان کے مواخذے کا آپشن رہ جاتا ہے۔  جس کے لیے نائب صدر مائیک پینس اور کم ازکم ٹرمپ کی کابینہ کے 8 ارکان کو ان سے الگ ہو کر ترمیم کے ذریعے یہ قدم اٹھانا ہو گا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس کو ٹرمپ کے مواخذے کے لیے دو تہائی کی اکثریت درکار ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ مواخذے کیلئے انھیں ری پبلکنز کی مدد کی ضرورت ہو گی۔ ماہرین کے مطابق اس بات کا امکان کم لگ رہا ہے کہ ڈیموکریٹس ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ری پبلکنز کی حمایت حاصل کرپائیں۔