SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

یوٹیلٹی اسٹورز نے 2020ء میں 100 ارب کا کاروبارکیا

یوٹیلٹی اسٹورز نے 2020ء میں 100 ارب کا کاروبارکیا
07 January 2021 - 16:35

 

اسلام آباد:یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 2020 کے دوران تقریباً 100 ارب روپے کا کاروبارکیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 2020 کے دوران تقریباً 100 ارب روپے کا کاروبارکیا جوکہ سال 2019 میں 8.5 ارب روپے تھا۔

منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے کہا کہ یو ایس سی اب تقریبا خود کفیل کارپوریشن بن چکا ہے اورمستقبل قریب میں ادارے کی بہتری کے لیے دیگراہم اقدامات کرنے کا خواہاں ہے۔

اعلامیے کے مطابق یو ایس سی نے مالی سال 20 -2019 میں 8.564 ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں ادا کیے جبکہ مالی سال 19۔2018  میں یو ایس سی نے 1.476 بلین ٹیکس کی ادائیگی کی تھی۔

یو ایس سی نے دیہی اور شہری علاقوں میں قائم 4881 اسٹورز کے ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے سال 2020 کے دوران 45.77 ملین گھرانوں کی خدمت کی۔

یو ایس سی 8 جنوری 2020 سے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے ذریعے پاکستانی عوام کو سبسڈائزڈ ریٹس پر اشیاء خوردونوش فراہم کررہا ہے۔ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 22 ارب کی ریکارڈسیل کی جو اب تک کی سب سے زیادہ سیل بھی ہے۔