SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 36 ہزارڈالرپر پہنچ گئی

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 36 ہزارڈالرپر پہنچ گئی
07 January 2021 - 16:29

 

اسلام آباد :ورچول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ایک بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 36 ہزارڈالر سے بڑھ گئی ہے ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی روپے میں 57 لاکھ روپے سے بڑھ گئی ہے بٹ کوائن کی قیمت میں 16 دسمبر2020  کے بعد 17 ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا ہے.

قبل ازیں بٹ کوائن کی تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ہزار ڈالر تھی جس پر یہ کرپٹو کرنسی 3 جنوری کو پہنچی تھی بٹ کوائن کی قیمت 16 دسمبر کو20 ہزار ڈالر تھی جو26 دسمبر کو25 ہزار ڈالر تک پہنچی اور 3 جنوری کو اس کی قیمت 33 ہزار ڈالر تک جا پہنچی بٹ کوائن کی قیمت میں دسمبر کے آخری 16 روز کے دوران 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

جبکہ سال 2021 کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں 11.6 فیصد اضافہ ہوا تھا. دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں۔

بٹ کوائن کی منتقلی کے عمل کے لیے”مائنگ“ کا استعمال ہوتا ہے اس وقت دنیا میں کم سے کم 1 کروڑ 18 لاکھ سے زائد بٹ کوائن موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم 90 بٹ کوائن بن رہے ہیں۔

بٹ کوائن کی تعداد ہر دس منٹ بعد تبدیل ہوتی ہے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے یہ روپے یا ڈالر کی طرح کاغذی کرنسی نہیں ہے لیکن اس کا استعمال خرید و فروخت میں ہو سکتا ہے.

گزشتہ برس دسمبر کے دوران 1 بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچنے کے بعد بعض سرمایہ کاروں کا خیال تھا کہ بٹ کوائن کی قدر میں کمی آسکتی ہے تاہم بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی مائننگ کیلئے پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔