بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج پیپلز لبریشن آرمی کو ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے گوانگ ڈونگ صوبے کے ایک فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر پیپلز لبریشن آرمی کیمیرین کور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہائی الرٹ پر رہے اور دشمن کےممکنہ وار کے منہ توڑجواب کے لیے خود کو تیار رکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ تائیوان اور انڈیا کے ساتھ جس قسم کاہمارا فرنٹ کھلاہوا ہے تو ہمیں 2021میں جنگ لڑنا پڑ سکتی ہے۔
چینی صدر نے کہا ہے کہ ہم ہر لمحہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میدان میں اترنا پڑ سکتا ہے جنگی مشقیں جاری رکھی جائیں اور سپاہی کسی بھی وقت مارنے مرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں ۔
صدر شی پنگ کا یہ فوجی دورہ اس وقت ہوا جب چین اور امریکہ کے مابین کئی دہائیوں کے دوران تائیوان اور کورونا وائرس وبائی امور میں اختلافات کے باعث تنائو اپنے عروج پر ہے اور واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تنائومیں اضافہ ہورہا ہے.
واضح رہے کہ تائیوان چین سے جان چھڑانے کے لیے امریکہ کو آوازیں دے رہا ہے جب کہ لداخ کے مقام پر انڈیا بھی چین کے چنگل سے بچنے کی جستجو میں لگا ہوا ہے۔
یہ خیال کیاجا سکتا ہے کہ2021میں چین کسی محاذ آرائی کا شکار ہو سکتا ہے کیونکہ اس نے اپنے فرنٹ کئی جگہوں سے کھولے ہوئے ہیں کیونکہ امریکہ نے بھی اسے معاشی طور پر نقصان پہنچانے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔