SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

عمران خان کے وفاداروں کوغدار کہتا ہوں: فضل الرحمان

عمران خان کے وفاداروں کوغدار کہتا ہوں: فضل الرحمان
06 January 2021 - 14:55

بنوں : پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری جدوجہدآئین کی بالادستی کیلئے ہے ، جو عمران خان کا وفادار ہے میں اسے غدار کہتا ہوں۔کٹھ پتلی حکومت کو سمندر میں غرق کر کہ چھوڑیں گے۔

پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  آزاد جمہوری فضاؤں کو بحال کرنے کے لیے میدان میں نکلے ہیں۔اس کٹھ پتلی حکومت کو سمندر میں غرق کر کہ چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں امن و مان نہیں ہر لحاظ سے ملک کو تباہ کر کہ رکھ دیا، مچھ کے علاقے میں ہزاری برادری کا قتل عام کیا گیا، مچھ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ  یہاں دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں، حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی، اسلام آباد میں پولیس نے نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا، ڈکیتیوں کی سب سے ذیادہ شرح اسلام آباد میں ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ ‘آج معیشت کو جس بحران کا سامنا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور آج کہتاہوں جو عمران خان کا وفادار ہے، میں اسے غدار کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے آخری سال ترقی کا تخمینہ ساڑھے 5 فیصد تھا، نااہل آئے ملک کی معیشت کو تباہ کیا اور آج معاشی ترقی صفر سے بھی نیچے چلی گئی،کروڑ نوکریوں کا جھانسہ کس بنیاد پر دے رہے تھے،لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے اور کہتا ہے کہ پاکستان ترقی کر رہا ہے، ملک ڈوب رہا ہے اور یہ ترقی کی باتیں کر رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا عمران خان کو پاکستان کی ترقی روکنے ک ےلیے لایا گیا، خطے کے تمام ممالک کی معیشت پاکستان سے بہتر ہے، پورا خطہ ترقی کر رہا ہے اور پاکستان ڈوب رہا ہے، ایسے حکمرانوں کو ڈوب مرنا چاہیے۔ آج عوام بیدار ہو چکے اور اس کی حکومت کا جنازہ پڑھنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آج اسرائیل کو تسلیم کرنے اور قادیانیوں کو مسلمان کہنے کی باتیں ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی کے بانی رکن نے کہا کہ بھارت، یورپ ،امریکا اور اسرائیل سے پیسے آئے، جس پارٹی نے اسرائیل اور بھارت کے پیسے سے سیاست کی اس کو پاکستان میں حکومت کرنے کا حق حاصل نہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کریں گے،اور21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل نہ منظور ملین مارچ کریں گے۔