SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 8 کروڑ 68 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 8 کروڑ 68 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر
06 January 2021 - 9:00

واشنگٹن: کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 68 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 18 لاکھ 75 ہزار 467 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 15 لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 34 لاکھ 25 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 65 ہزار 620 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 15 لاکھ 78 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 151 اور ایک کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 777 اور 78 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 32 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 59 ہزار 506 ہے۔

فرانس میں 26 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 66 ہزار 282 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 27 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا کیسز اور 76 ہزار 305 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 22 لاکھ 70 ہزار 101 افراد متاثر اور 21 ہزار 879 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 21 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 76 ہزار 329 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔