انقرہ: وفاقی وزیر فواد چودھری کی فیملی کے ہمراہ مایہ ناز ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے بیٹے کا کردار اداکرنے والے اداکار براک اوزچیویت المعروف ’عثمان بے’ کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری حال ہی میں فیملی کے ہمراہ ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ڈراما سیریل ’’کورولوش عثمان‘‘ کے سیٹ پر ڈرامے کے ہیرو عثمان بے سے ملاقات کی اور ان کیساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔ \تصویر میں فواد چودھری بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ’’کورولوش عثمان‘‘ سپر ہٹ ترک سیریز دیریلش ارطغرل کا سیکوئل ہے۔ اس سیریز کو پاکستان میں ارطغرل غازی کے نام سے اردو میں ڈب کرکے نشر کیا جارہا ہے۔عثمان بے ارطغرل غازی کے بیٹے ہیں۔ دیریلش ارطغرل میں ارطغرل غازی کی زندگی سے متعلق کہانی بیان کی گئی ہے جبکہ کورولوش عثمان میں ان کے بیٹے عثمان بے کی زندگی کے احوال کو بتایا گیا ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی ہیں۔
ٹی وی سیریز ’’کورولوش عثمان‘‘ میں ترک اداکار براک اوزچیویت نے مرکزی کردار اداکیا ہے جب کہ دیگر کاسٹ میں اوزگے تورر (بالا ہاتون) سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔