SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

کٹھ پتلی حکومت ایم کیوایم کے ووٹوں سے قائم ہے، جو جلد جانے والی ہے: بلاول بھٹو

کٹھ پتلی حکومت ایم کیوایم کے ووٹوں سے قائم ہے، جو جلد جانے والی ہے: بلاول بھٹو
05 January 2021 - 17:18

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ایم کیوایم کے ووٹوں سے قائم ہے، سمجھ نہیں آرہا ہے کہ یہ ان کے ساتھ کیوں ہیں، کٹھ پتلی حکومت انقریب جار رہی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سندھ حکومت کا معترف ہوں، ایک انفراسٹرکچر نظر آتا ہے اور دوسرا زیر زمین ہے جو سوریج اور نالوں کے منصوبے ہیں ، ہم نے کراچی کو آہستہ آہستہ تعمیر کرنا ہے، ماہی گیروں کے اس منصوبے پر خوش ہوں، یہ شروعات ہے دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر محلے میں جانا ہوگا اور ایسے منصوبے بنانے ہونگے، گاؤں دیہات میں جائینگے، ہم نے نہ صرف ملیر کے لئے بلکہ دیگر جگہوں پر جائینگے، کورنگی کے لئے جو ہم نے کام کیا وہ سب کے سامنے ہیں، آپکو معلوم ہے ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے نمائندے بھی ہیں، سلیکٹیڈ لوگ بھی ہیں انہوں نے کیا کیا، ایم کیوایم پاکستان بھی اس حکومت کا حصہ ہیں، ان سے پوچھیں انہوں نے کورنگی کے لئے کیا کیا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت ان کےووٹوں کی وجہ سے قائم ہے، سمجھ نہیں آرہا ہے کہ یہ ان کے ساتھ کیوں ہیں، تاریخی بیروزگاری غربت کاشکارکراچی ہے، مردم شماری کے مسئلے پر بھی کراچی کے ساتھ انصاف چاہتے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ زیادہ شور کرنے والے بھی کراچی پر توجہ دینگے۔حکومت کے طریقہ کار سے کراچی کے عوام کا حق مارا جارہا ہے۔