راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ صلاحیت کا اعلیٰ معیار تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ناگزیر ہوتا ہے۔آپریشنل تیاریوں کیلئے تربیت اور پیشہ ورانہ جدوجہد ہمارا محور ہونا چاہیے ۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 238 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ، جس میں خطے اورملکی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیاگیا، کانفرنس میں فوج کےپیشہ ورانہ اموراورسرحدوں کی صورتحال پربھی غور کیا گیا، کور کمانڈرز کانفرنس میں مقامی اور علاقائی صورت حال پرخصوصی غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کا افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت پراظہاراطمینان، کانفرنس نےعلاقائی امن و استحکام کیلئے کی گئی کوششوں پراظہار اطمینان کیا، کورونا کیخلاف جنگ میں اپنی زندگیاں داؤپرلگانے والوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا، ہر طرح کےخطرے کومکمل شکست صرف قومی کوشش سے ہی ممکن ہے،آرمی چیف نے کہا کہ صلاحیت کا اعلیٰ معیار تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ناگزیر ہوتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکاکشمیریوں کےیوم حق خودارادیت پرکشمیریوں سےمکمل یکجہتی کااظہار کیا،کورکمانڈرز نے کہا کہ یواین قراردادوں کےمطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنےتک ان کےساتھ ہیں،پرعزم کشمیری انشا اللہ کامیاب ہوں گے،بھارتی فوج کا دہائیوں کاظلم بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کودبانےمیں ناکام رہا ہے۔
کورکمانڈرزکانفرنس میں کہا گیا کہ آپریشنل تیاریوں کیلئے تربیت اور پیشہ ورانہ جدوجہد ہمارا محور ہونا چاہیے ،کانفرنس کےشرکا کابلوچستان میں حالیہ واقعات میں شہید ہونیوالوں اورانکےاہلخانہ کوبھی خراج تحسین، قومی کوشش میں معاشرے کا ہر طبقہ اپنا منصفانہ کردار ادا کرتاہے،کانفرنس کےشرکا کاامن و استحکام کیلئے قربانیاں والےتمام شہدااورانکےخاندانوں کوخراج تحسین پیش کیا۔