SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثنا میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثنا میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
05 January 2021 - 16:54

کراچی: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثنا میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، جس کے بعد ساتھی کمینٹیٹرز نے بھی ٹیسٹ کروا لیے ۔
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کی کمنٹری پینل میں شامل قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ثنا میر کو فوری طورپر قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔ن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسٹیڈیم میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پی سی بی نے پینل میں شامل دیگر کمنٹیٹرز کو احتیاطاً ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

کمنٹیٹرز و سابق ٹیسٹ کرکٹر باذید خان کا بھی ٹیسٹ لیا گیا، طارق سعید،زوہیب حسن، علی یونس اور سکندر بخت کے بھی ٹیسٹ ہوگئے۔ پریزینٹیئر سویرا پاشا کا بھی کوویڈ19 ٹیسٹ ہوگیا جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ ثناء میر نے 2005ء سے 2019ء تک 120 ون ڈے اور 106 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور گزشتہ سال اپریل میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔