SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

دبئی کے ولی عہد کی شتر مرغوں کیساتھ ریس، ویڈیو وائرل

دبئی کے ولی عہد کی شتر مرغوں کیساتھ ریس، ویڈیو وائرل
05 January 2021 - 12:04

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد راشد آل مکتوم نے سائیکل چلانے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ حمدان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک دلچسپ صورتحال میں سائیکل چلانے کا شوق پورا کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ جب دبئی کے ولی عہد سائیکل چلا رہے تھے تو اُس وقت راستے میں شتر مرغ آگیا۔ جس پر شیخ حمدان نے لکھا کہ قریب الوقوع واقعہ۔

خیال رہے کہ ویڈیو کلپ میں دو شتر مرغوں کو ایک سٹرک کے کنارے ریت پر تیزی سے چلتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ اس کے مقابل سائیکل سوار سڑک پر موجود نظر آئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شتر مرغ کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔