لاہور:عالمی سمارٹ فون برانڈ،اوپو ،سمارٹ فون سیکٹر میںپائنیر رہا ہے ۔برانڈ اپنے فونز میںمسلسل اسٹیٹ آف دی آرٹ جدتیں لارہا ہے ۔اوپو پاکستانی مارکیٹ میںاوپو رینو سیریز کے نئے ایڈیشن Reno5متعارف کرانے کیلئے تیار ہے ۔
پہلا رینو فون نوجوان نسل میںاسمارٹ فون فوٹو گرافی کو بااختیار بنانے کیلئے سال2019کے وسط میںمتعارف کرایا گیا تھا۔تب سے اب تک اوپو اس سیریز میںبے پناہ بہتری لایا ہے اور گزشتہ دو برسوں میں طاقتور فونز متعارف کرائے۔ آنے والا ہر نیا فون کیمرے کی خصوصیات کے حوالے سے سابقہ فونز سے بڑھ کر تھا جو کہ تیز رفتار نوجوانوں کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تخلیق کئے گئے۔نوجوانوں کو اپنی زندگی میں چیمپئن بننے کے قابل بنانے کے تصور کی بنیاد پر،اوپوسیریز انہیںاپنے پیاروں سے جوڑے رکھتے ہوئے کھڑا رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔
گراؤنڈ بریکنگ کیمرہ ٹیکنالوجی سے لیس،تخلیقاتی ڈیزائن اور اعلیٰ حامل کارکردگی کے ساتھ نیا OPPO Reno5صارفین کیلئے بڑھتے ہوئے اسمارٹ فون کے تجربے کو یقینی بنائیگا۔ فون میں ایک طاقتور کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ نوجوانوں کو بہترین خصوصیات کے ساتھ مکمل تفصیل سے تصاویر لینے کیلئے سمارٹ فون فوٹو گرافی میں بے پناہ استعداد اور وڈیو گرافی جوش فراہم کرے گا۔
OPPO Reno5کے اسپارکلنگ اور میٹ فنش میںرنگ تبدیل ہونے کی خصوصیات شامل ہیں، جو کہ دیکھنے کے مختلف زاویوں کے حساب سے مختلف رنگ بدل کر آنکھوں کو مسخر کرنے والا نظارہ پیش کرے گا۔
برانڈ اپنی ڈیوائسز میں انٹر نیٹ آف تھنگز لانے پر انتہائی فخر محسوس کرتا ہے جس کی بناء پر اسکے سمارٹ فونز صارفین کو اعلیٰ معیاری مصنوعات کے ساتھ مربوط تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
افتتاح11جنوری2021کو طے ہے ،جہاں برانڈ حاضرین کے سامنے دلچسپ خصوصیات پیش کرے گا، جدید ڈیزائن کے ساتھ اس کی مجموعی کارکردگی پاکستان میں سمارٹ فون کے شوقین کو اس جانب راغب کرے گی۔