SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

گرل فرینڈ کو چڑیا گھر میں پرندے کی مدد سے پروپوز کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

گرل فرینڈ کو چڑیا گھر میں پرندے کی مدد سے پروپوز کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی
04 January 2021 - 14:28

سڈنی: آسٹریلیائی شخص جیسی بیک فورڈ کی جانب سے چڑیا گھر کے میدان میں ساتھی کو پرندے کامیڈ کاکاٹو کے ذریعے شادی کی انوکھی پیش کش کی گئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں پیش آیا اور ان کی جانب سے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے مہمانوں جیسی اور ارین کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اس ویڈیو میں جوڑے کو چڑیا گھر کے میدان میں بیٹھے روزمرہ کا برڈ شو دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

چند ہی لمحوں بعد ترونگا چڑیا گھر کی ایک ٹرینر کیپر میگھن نے محبت کرنے والے شخص کی جانب سے کامیڈ کاکاٹو کو تماشائیوں کے درمیان اس کی ساتھی کو سونے کا سکہ دینے کے لیے روانہ کیا۔

کاکاٹو بیک فورڈ کے پاس بیٹھی خاتون تک پہنچا اور کاغذی نوٹ لے کر اس کے بازو پر بیٹھ گیا۔

خاتون حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کاغذ پر لکھے نوٹ کو پڑھنے لگتی ہے۔ اس ہی دوران اس کا بوائے فرینڈ گھٹنوں پر نیچے بیٹھ کر اپنی ساتھی کو شادی کی تجویز پیش کرتا ہے۔

اس منظر کو دیکھ کر تماشائی بھی خوشی سے شور مچانے لگتے ہیں اور خاتون بھی اس تجویز کو قبول کرلیتی ہے۔ خاتون کی آنکھوں میں آنسو آتے ہی دونوں ایک دوسرے کو گلے لگالیتے ہیں۔

 

 

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر شئیر ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی 9700 لوگوں نے اس پر اپنے بھرپور خیالات کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے دونوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ “یہ سب کتنا پیارا ہے! ان دونوں کے لیے ایک عمدہ یاد! مبارک ہو جیسی اور ایرن! ”

 

 

جوڑے کی خوشی دیکھتے ہوئے ایک اور صارف نے کہا کہ “او میرے خدا!! اسکا چہرہ!!! بہت خوبصورت۔ آپ دونوں کو مبارکباد”

 

 

اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے اپنے اپنے انداز میں جوڑے کو ایک ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔