جکارتہ: ہسپتال کے بیت الخلا میں عالمی وبا کے متاثرہ مریض کیساتھ جنسی تعلقات کے بعد نرس کو معطل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ ایک طرف پوری دنیا سنجیدگی کے ساتھ عالمی وبا کے خلاف جنگ لڑنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب غیر ذمہ دارانہ کاروائیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ ایک حیران کن واقعہ میں ایک نرس کو معطل کردیا گیا جب اس نے ہسپتال کے بیت الخلا میں وبا سے متاثرہ شخص کے ساتھ جنسی تعلقات کے لئے ذاتی حفاظتی لباس اتارنے کا اعتراف کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے ایک ہسپتال میں پیش آیا، جس کے بعد نرس اور مریض کیخلاف ملک کے قوانین کے تحت قانونی چارہ جوئی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب مریض کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ڈینگیں ماری گئیں۔
پوسٹ وائرل ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے جب دونوں سے اس واقعہ سے متعلق پوچھ گچھ کی تو دونوں نے جنسی تعلق کا اعتراف کیا۔
مختلف اطلاعات کے مطابق ، نرس اس وقت انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں وزما ایٹھلیٹ قرنطینہ میں کام کر رہی تھی۔
اعتراف کے بعد حکام نے دونوں جوڑے کا ٹیسٹ کیا جس میں مریض کا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا جبکہ نرس کا ٹیسٹ منفی آیا۔
یہ بے ہودہ فعل دونوں کے لئے مہنگا ثابت ہوسکتا ہے ، کیونکہ عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ انہیں انڈونیشیا کے فحاشی قوانین کے تحت مجرمانہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔