SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

امریکی کانگریس نے ملالہ یوسفزئی سکالر شپ ایکٹ کی منظوری دے دی

امریکی کانگریس نے ملالہ یوسفزئی سکالر شپ ایکٹ کی منظوری دے دی
04 January 2021 - 10:45

واشنگٹن: امریکی کانگریس نے ملالہ یوسفزئی سکالر شپ قانون کی منظوری دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ایکٹ کے تحت پاکستانی لڑکیوں کیلئے برطانوی سکالر شپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
ریپبلکن خاتون رکن کانگریس کے تحت یو ایس ایڈ کے میرٹ اور ضروریات کی بنیاد پر سکالر شپ پروگرام کے ذریعے پاکستانی خواتین کیلئے سکالر شپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
کانگریس میں اس قانون کی منظوری کے بعد کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کی چیئرپرسن ای ڈی رائس نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے مجھے افغانستان اور پاکستان جیسے ممالک میں تعلیم کی بدترین صورتحال اور انتہاءپسندی کو فروغ دینے والے مدارس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر گہری تشویش تھی۔
انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں خواتین کو تعلیم تک رسائی سے بھی دبایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث آج ملالہ یوسفزئی کے نام پر سکالر شپ قانون کی منظوری دی گئی ۔