کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی ایوارڈز اپنے نام کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کیلئے باعث فخر بنیں۔
انہوں نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں پی سی بی ایوارڈز جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ ایوارڈ کیلئے نامزاد کھلاڑیوں کا بھی حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ کیلئے نامزدگی بھی ایک بڑی کامیابی ہے اور آپ کی بہترین پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Congrats to the #PCBAwards2020 winners. Well done also to all those who were nominated, which itself is an achievement of their performances. Try to build on this so that the country and the fans are proud of you in 2021 and beyond https://t.co/gCe8Nqzota
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 1, 2021
شاہد آفریدی نے کہاکہ اپنی پرفارمنس پر اسی طرح قائم رہیں اور ملک کو اور شائقین کرکٹ کو 2021 اور اس کے بعد بھی باعث فخربنائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی ایوارڈز کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فواد عالم اور ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔