SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

نصف صدی بعد برطانیہ یورپی یونین سے باہر‎

نصف صدی بعد برطانیہ یورپی یونین سے باہر‎
01 January 2021 - 16:33

دبئی :برطانیہ یورپی یونین سے باضابطہ طور پر باہر‎ ہوگیا ہے اور سال 2021ء برطانیہ کی تاریخ نئے باب سمیت ایک نئے بحران کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بریگزٹ کے لیے مسلسل ساڑھے چار سال جاری رہنے والی کوششوں کے بعد آخر کار برطانیہ نے یورپی یونین کے ساتھ نصف صدی پر محیط تعلق باضابطہ طور پر ختم کردیا ہے۔ آج کے بعد برطانیہ یورپی یونین کا حصہ نہیں رہے گا۔

سال 2021ء برطانیہ کی تاریخ کا ایک نیا باب ہونے کےساتھ ساتھ ایک نئے بحران کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق رات گیارہ اور گرینچ کے مطابق 23 بجے متفقہ طور پر یونین سے علاحدگی اختیار کی۔ اس طرح 47 سال کا یہ سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

اکتیس دسمبر 2020ء کو جاری ہونے والے فیصلے یکم جنوری 2021ء کی صبح کو تبدیل ہو گئے۔ یورپی یونین کے فیصلوں اور قواعد میں آج سے ایک نئی تبدیلی رونما ہو گی۔